سه شنبه 18/مارس/2025

اسرائیل کے بدعنوان سیاست دانوں میں ایک اور اہم شخصیت شامل

جمعرات 8-اگست-2019

اسرائیل میں بدعنوانی کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے سیاست دانوں اور حکومتی شخصیات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر برائے رفاہ عامہ ‘حاییم کاٹز’ بھی کرپٹ لیڈروں میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان پر دھوکہ ہی اور امانت میں خیانت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق مشیر قانون افیحائی مینڈلبیلٹ نے حکومتی وزیر حاییم کاٹز کے خلاف کرپشن اور دوھوکہ دہی کے الزام میں تحقیقات شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات  وزیر رفاہ عامہ کو استعفے پرمجبور کرسکتی ہے۔ اگرانہوں نے پارلیمانی تحفظ کے حصول کی کوشش کی تو وزیراعظم خود ہی انہیں برطرف کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی کابینہ میں مجموعی طورپر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے وزراء کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

اس سے قبل نیتن یاھو، وزیرداخلہ آریہ درعی، وزیرصحت یعکوف لیٹزمین، وزیراطلاعات ڈیوڈ امسالم پرکرپشن کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی