مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے تین فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں کے قتل کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تینوں فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے صور باھر قصبے سے ہے۔
عبرانی اخبار ’معاریو‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے محمود دویات کو 18 سال محمدابو کف کو 9 سال جب کہ ایک کم فلسطینی لڑکے فارس الاطرش کو سنائی گئی سزا ظاہر نہیں کی گئی۔
تینوں فلسطینی نوجوانوں پر ستمبر 2015ء میں سنگ باری کے نتیجے میں 64 سالہ یہودی الیکذنڈر لبلوفیٹچ کو ہلاک کرنے اور متعدد کو زخمی کرنے کا الزام عاید کیا تھا تھا۔