اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کل اتوار کو لاطینی امریکا کے تین ملکوں ارجنٹائن، کولمبیا اور میکسیکو کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ وہ آئندہ ہفتے لاطینی امریکا سے امریکا پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات امریکی حکام کے ساتھ ہوگی۔ اس دوران نیتن یاھو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور19 ستمبر بہ روز منگل جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا لاطینی امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اس دورے میں ان کے ہمراہہ زراعت، تجارت، آبی وسائل، مواصلات، توانائی اور دیگر شعبوں کی 30 اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔
ارجنٹائن کے دورے کے دوران نیتن یاھو آج سوموار کو پوینس آئرس میں اپنے ارجنٹائنی ہم منصب ماور یسیو ماکری سے ملاقات کریں گے۔