پنج شنبه 01/می/2025

فضائی حدود کی خلاف ورزی پرلبنان کا اسرائیل کے خلاف احتجاج

اتوار 10-ستمبر-2017

لبنان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور غیرقانونی طور پر جنگی طیاروں پر شام میں بمباری کے لیے لبنان کی فضاء سے گذارنے پر بیروت نے اقوام متحدہ میں صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ میں لبنان کے مستقل مندوب جبرال باسل نے سلامتی کونسل میں شکایت دائر کی ہے جس میں صہیونی ریاست کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج کے ساتھ اقوام متحدہ سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

لبنانی حکومت نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ ان کی ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی لبنان کی خود مختاری کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود سے گذر کر شام میں ایک اسلحہ فیکٹری پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

لبنان نے شام میں بمباری کے لیے اپنی فضائی حدود کو بغیر اجازت استعمال کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیل کو لبنان کی فضائی خود مختاری کے تحفظ کا پابندی بنائے اور آئندہ کے لیے اس طرح کی کارروائیوں سے سختی سے روکے۔

مختصر لنک:

کاپی