یکشنبه 26/ژانویه/2025

یو این عہدیدار کی سلامتی کونسل کوغزہ کی پٹی کی بگڑتی  صورتحال پر بریفنگ

جمعرات 12-دسمبر-2024

نیو یارک – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں اقوام متحدہ کے چیف کوآرڈینیٹر برائے انسانی امور اور تعمیر نو سکھرد کیچ نے کہا ہے کہ "غزہ کی صورت حال مکمل طور پر تباہ کن ہے اور تصویر تاریک ہے کیونکہ اسرائیلی جارحیت سےتباہ حال پٹی میں شہریوں کی تکالیف جاری ہیں”۔

گزشتہ رات دیر گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ پر بند اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اجلاس کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔

اپنی بریفنگ بعد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو دیئے گئے بیانات میں کیچ نے ان غیر انسانی حالات کا حوالہ دیا جن میں ہمارے  شہری، جوان اور بوڑھے زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہاں کے شہریوں کو درپیش رکاوٹیں ان کے لیے مزید مشکلات کھڑی کررہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ اس نے سلامتی کونسل کو یاد دلایا تھا کہ گذشتہ اپریل سے وہ امن و امان کی تباہی کے خطرے سے آگاہ تھی، خاص طور پر لاقانونیت اور لوٹ مار عام ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیاسی عزم ہو اور فریقین معاہدے پر پہنچیں اور ان پر عمل کریں جیسا کہ پولیو ویکسینیشن مہم میں ہوا تھا  تو ہم لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں اور ان کی مشکلات دور کرسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی