جمعه 15/نوامبر/2024

چین میں طویل ترین ریلوے لائن منصوبہ تکمیل کے قریب!

جمعہ 8-ستمبر-2017

چین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا کی طویل ترین اور تیز رفتار ٹرین کی ریلوے لائن مکمل کرلی ہے۔ اس ریلوے لائن پر ٹرین 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی ریلوے لائن بچھانے کی ذمہ دار کمپنی کا کہنا ہے کہ طویل ترین ریلوے لائن کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ  جون 2018ء میں اس ریلوے لائن پر باقاعدہ ریل گاڑیاں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 200  کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین  شمال مغربی چین کے علاقے ھیلونگیانگ کے شہر ہاربین سے جیا موسی شہر تک سات گھنٹے کے بجائے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں سفر مکمل کرلے گی۔

اس ریلوے لائن کے راستے میں 14 بڑے اسٹیشن ہیں۔ ان میں زیادہ مشہور بینشی، فانگشنگ، دمولی اور ییلان ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق توقع ہے کہ طویل اور تیز رفتار ٹرین مسافروں کی آمد ورفت کی سہولت کے ساتھ ساتھ سامان تجارت کی ترسیل میں بھی معاون ثابت ہوتی۔ یہ ریلوے لائن روس کی سرحد سے متصل شہر جیاموسی کے قریب سے گذرے گی۔

دنیا کی طویل ترین ریلوے لائن  4 بڑی سرنگوں  کے اندر اور 120 پلوں کے اوپر سے گذرے گی۔

خیال رہے کہ چین میں دنیا کی طویل ترین ریلوے لائن جس کی لمبائی 22 ہزار کلو میٹر ہے۔ اس ریلوے لائن میں 60 فی صد تیز رفتار ریلوے پڑیاں بچھائی گئی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی