جمعه 15/نوامبر/2024

وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی مشقیں، فلسطینی آبادی خوف کا شکار

جمعہ 8-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی مسلسل مشقیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی آبادی میں سخت خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ شمالی وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی مشقیں مسلسل جاری ہیں۔ یہ مشقیں فلسطینی آبادی کے قریب ہو رہی ہیں۔ قابض فوج نے کئی کچے گھروں کو مسمار کرنے کے ساتھ مقامی فلسطینیوں کے شیلٹروں اور خیموں پرچھاپے مارے ہیں۔

دیہاتی علاقوں المالح اور المضاربہ کے چیئرمین عارف دراغمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی مشقوں کے دوران فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی مسلسل آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی مشقوں کے نتیجے میں بڑی تعداد شہری متاثر ہوئے ہیں اور وہ خوف کا شکار ہیں۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے عارف دراغمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے دستے فلسطینیوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر مشقوں میں حصہ لیتے ہیں۔ قابض فوجی بغیر کسی اطلاع کے فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس جاتے ہیں۔

گذشتہ روز وادی المالح میں پرانے ہوٹل کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری آبادی میں جا گھسی کے نتیجے میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔


مختصر لنک:

کاپی