جمعه 15/نوامبر/2024

الجزیرہ کے خلاف نیتن یاھو کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری

جمعہ 8-ستمبر-2017

اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے قطر کے مقبول ٹی وی چینل الجزیرہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور انتقامی سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے القدس میں الجزیرہ کے دفتر کے انچارج اور ریجنل ڈائریکٹر ولید العمری کو ’تعلیمی دن‘ کے مناسبت سے منعقد ایک تقریب میں شرکت سے روک دیا۔

دوسری جانب فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں، سماجی انجمنوں اور صحافتی اداروں نے الجزیرہ کے ڈائریکٹر کو تقریب میں شرکت سے روکنے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست الجزیرہ کے خلاف نام نہاد انتقامی کارروائیوں کے تحت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی حکومت نے الجزیرہ کے القدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں موجود دفاتر کو بند کرتے ہوئے ٹی وی چینل کی نشریات دکھانے پر پابندی عاید کردی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ الجزیرہ ٹی وی چینل سے وابستہ تمام صحافیوں کے لائنسنس بھی عارضی طور پرمعطل کردیے گئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی