جمعه 15/نوامبر/2024

یمن میں ہیضہ کی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 2054 ہوگئی

جمعرات 7-ستمبر-2017

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء پر کئی ماہ گذر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق کے 27 اپریل سے اب تک یمن میں 2054 افراد ہیضہ کی وباء سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 اپریل 2017ء کے بعد سے اب تک 6 لاکھ 18 ہزار 209 افراد میں ہیضے کی تشخیص ہوئی جب کہ یمن کے 22 اضلاع کے 300 ڈاریکٹوریٹ میں 2054 افراد ہیضے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن چکےہیں۔

یمن کے ہیضے سے متاثرہ علاقوں میں الحدیدہ سب سے آگے ہے جہاں ہیضے سے 77 ہزار 286 افراد متاثر ہوئے۔ جب کہ شمال مغربی حجہ گورنری میں 386 افراد متاثر ہوئے۔

یمن میں اڑھائی سال سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے اور امدادی تنظیمیں یمن میں جنگ سے متاثرہ اور ہیضے سے بد حال افراد کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔ ہیضے کی وباء کے پھیلنے کے خطرات میں اضافے کی دیگر وجوہات میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی ہے کیونکہ سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی عمریں پانچ سال تک یا اس سے کم کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی