جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کی سیکڑوں ایکڑ اراضی یہودیوں کے حوالے

بدھ 6-ستمبر-2017

اسرائیلی وزارت انصاف نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی سیکڑوں اراضی یہودی آباد کاروں کی ملکیت قرار دے کران کے حوالے کر دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم میں مزاحمت یہودی آباد کاری کمیٹی کے مندوب حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی وزارت انصاف نے کل منگل کو فلسطینیوں کی 876 دونم اراضی یہودیوں ملکیت قرار دے کران کے حوالے کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہودیوں کی ملکیت قرار دی گئی فلسطینی اراضی ’عتصیون‘ یہودی کالونی کے قریب واقع ہے جس پر ’عصیونہ‘ نامی یہودی توسیع پسندی میں ملوث کمپنی کا قبضہ ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہودیوں کی ملکیت قرار دی گئی اراضی کے مالکانہ حقوق کے لیے 18 سال سے فلسطینیوں اور صہیونی انتظامیہ کے درمیان کشمکش جاری ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی