جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،اگست میں 450 فلسطینی پابند سلاسل

بدھ 6-ستمبر-2017

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے۔ گذشتہ ماہ [اگست میں] اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والی تلاشی کی کارروائیوں میں ساڑھے چار سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

’اسیران فلسطین‘ مرکز کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں اسرائیلی فوج نے  مجموعی طور پر بچوں اور خواتین سمیت 450 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا۔

انسانی حقوق مرکز کے مطابق قابض فوج نے اگست میں 65 بچوں اور 15 بچیوں کو بھی حراست میں لیا۔ ان میں سے چار کی عمریں 16 سال سے کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ غزہ سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں 2 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

اسریٰ فلسطین مرکز کے طمابق صہیونی فوج نے جیلوں میں ڈالے گئے قیدیوں پر بھی پانچ بار دھاوے بولے۔ ریمون جیل میں قید کیے گئے فلسطینیوں کو بار بار زدو کوب کیا گیا۔ اسیران پر تشدد اور ان پر زہریلاپانی چھڑکنے جییسے واقعات رونما  ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ اسی طرح گذشتہ ماہ اسرائیلی عدالتوں سے 118 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی