اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی مقامی کمیونٹی کے درمیان مفاہمت کے نتیجے میں ہی فلسطینی کے درمیان قومی مفاہمت کے اہم مقصد کو حاصل کیا جا سکے گا۔
حماس کے ترجمان عبدالطیف الکنو کا کہنا تھا کہ فلسطینی برادریوں میں مفاہمت کا منصوبہ قومی مفاہمت کی منزل کو پانے کا سبب بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی کمیونیٹیز میں مفاہمت کا منصوبہ 2011 کے قاہرہ معاہدے کا حصہ ہے۔
غزہ میں جمعہ کے روز ہونے والی ایک میٹنگ میں قومی مفاہمت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں حماس اور الفتح تحریک کے نمائندوں نے شرکت کی۔