چهارشنبه 30/آوریل/2025

عید پر حماس کے دو سرکردہ رہ نماؤں کی اسرائیلی جیل سے رہائی

جمعہ 1-ستمبر-2017

اسرائیلی حکام نے کئی ماہ سے پابند سلاسل اسلامی تحریک کے دو سرکردہ رہ نماؤں کو گذشتہ روز رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی جیل عوفر سے دو فلسطینی رہ نماؤں ھسن یوسف اور باجس النخلہ کو رہا کردیا، حماس رہ نما حسن یوسف فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن ہیں۔ وہ رہائی کے بعد رام اللہ میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

الشیخ حسن یوسف کو اسرائیلی فوج نے 22ماہ قبل حراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل انہیں نومبر 2015ء کو بیتونیا سے حراست میں لیا گیا تھا۔

حماس رہ نما 63 سالہ حسن یوسف غرب اردن میں جماعت کے سرکردہ رہ نما ہیں۔ وہ اس سے قبل 15 بار گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ادھر شمالی رام اللہ میں الجلزون کیمپ کے رہائشی حماس رہ نما باجس نخلہ کو بھی گذشتہ روز جیل سے رہا کیا گیا۔ باجس نخلہ کی رہائی 17 ماہ بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ انہیں ڈیڑھ سال کی انتظامی حراست کے بعد نفحہ جیل سے رہا کیا گیا۔ باجس نخلہ 14 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی