شنبه 03/می/2025

نیویارک میں کولمبس کا یاد گاری مجسمہ ختم کرنے پرغور

منگل 29-اگست-2017

امریکی شہر نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ وہ شہر میں موجود نیکولس کولمبس کا یاد گاری مجسمہ مسمار کرنے پر غور کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اطالوی نیکولس کولمبس نے پندریں صدی عیسوی میں امریکا دریافت کی اتھا۔ اس کے بعد سنہ 1892ء میں کولمبس کی یاد میں ایک یادگاری مجسمہ تعمیر کیا گیا تھا۔

امریکی حکومت کی طرف سے حال ہی میں دسیوں پرانے یاد گاری مجسمے مسمار کرنے پرکا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر ملک بھر میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی تھی۔ بہت سے لوگوں نے یادگار کی مسماری کی مخالفت کی ہے۔

امریکا کا انکشاف کرنے کے باوجود نیوکلس کولمبس امریکیوں میں متنازع رہے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ امریکیوں کو غلام بنا کر اسپین لانے اور انسانی تجارت میں بھی ملوث رہا۔

تاہم اطالوی نژاد امریکیوں کا کہنا ہے کہ کولمبس کی یادگار مسمار کرنا امریکا کا انکشاف کرنے والی علامت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی