فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے میں حکام کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے کل اتوار اور پرسوں سوموار کے ایام میں رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے بھی 27 اور 28 اگست کو رفح گذرگاہ کھولنے کی تصدیق کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مصر نے انسانی بنیادوں پر عیدالاضحیٰ سے قبل دو روز تک رفح گذرگاہ کو دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قاہرہ میں فلسطینی سفیر اور عرب لیگ میں مستقل مندوب جمال الشوبکی نے رفح گذرگاہ کے کھولے پر قاہرہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو مصری حکام نے رفح گذرگاہ چار روز تک کھولے جانے کے بعد بند کردی تھی۔ چار روز کے دوران غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سفر کرنے کے لیے رجسٹرڈ فلسطینیوں میں سے صرف 4 فی صد ہی بیرون ملک جا سکے تھے۔
رفح گذرگاہ گذشتہ پانچ ماہ سے بند ہے۔ اس دوران 2861 عازمین حج اور 1209 عام شہری بیرون ملک روانہ ہوسکے ہیں جب کہ اس دوران بیرون ملک سے 1983 فلسطینی واپس غزہ آئے۔