چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں کشیدگی میں حماس ملوث نہیں

پیر 21-اگست-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوۃ میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں حماس کا کوئی تعلق نہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں حماس کے ترجمان رافت مرہ نے کہا ہے کہ عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ میں امن وامان کے لیے قائم کردہ جوائنٹ فورسز سے حماس نکل جانے کی خبریں بے بنیادی ہیں۔

ترجمان نے تحریک فتح کی طرف سے عایدہ کردہ الزامات مسترد کردیئے اور کہا کہ ان کی جماعت عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں رکھتی۔ حماس کا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ جماعت جوائنٹ فورسز سے الگ ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ میں جوائنٹ فورسز اور بلال بدر گروپ کے درمیان ہونے والی لڑائی میں دو فراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے تھے۔

اخبار الشرق الاوسط نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ میں قائم جوائںٹ سیکیورٹی فورسز سے الگ ہوگئی ہے تاہم حماس کے ترجمان نے اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی