جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیراعظم بدھ کو روس کے دورے پر ماسکو جائیں گے

پیر 21-اگست-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پرسوں بدھ کو روس کے دورے پر ماسکو جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادی میرپوتن سمیت دیگر روسی حکام سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاھو اور روسی صدر کے درمیان ملاقات روس کے جنوب مغربی شہر سوچی میں ہوگی۔ ملاقات میں علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں شام میں روسی اور اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے درمیان کسی قسم کے ٹکراؤ سے بچانے کے اقدامات پر اتفاق کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیتن یاھو اور پوتن کے درمیان آخری ملاقات مارچ میں ماسکو میں ہوئی تھی۔ گذشتہ ملاقات میں شام میں جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق امور سر فہرست تھے۔ گذشتہ ماہ جولائی میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان شام کی تازہ ترین صورت حال پر ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی