چهارشنبه 30/آوریل/2025

قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانہ چند ہفتوں میں کھولنے کی تیاری

اتوار 20-اگست-2017

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت جلد ہی مصر میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔ قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران کھول دیا جائے گا۔

اسرائیل کےعبرانی نیوز پورٹل’وللا‘ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں ذرائع کیے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل سیکیورٹی اور وزارت خارجہ کے مندوبین پر مشتمل ایک وفد نے حال ہی میں اہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مصری انٹیلی جنس حکام، داخلی سلامتی کے حکام اور دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کے کھولے جانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے چند ماہ قبل سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر قاہرہ سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا تھا۔ مصر اور اسرائیل کے درمیان طے پایا تھا کہ قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

سیکیورٹی خطرات کی بناء پر قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانہ گذشتہ سال کے آخر میں بند کردیا گیا تھا۔

عبرانی پورٹل کے مطابق روانی کے ساتھ عربی بولنے والے گوورین گذشتہ سال اسرائیل کے قاہرہ میں سفیر تھے۔ انہیں حاییم کورین کی جگہ عبرانی ریاست کا مصر میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی