چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالتوں سے فلسطینی اسیران کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

ہفتہ 19-اگست-2017

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی دو فوجی عدالتوں ’عوفر‘ اور ’سالم‘ نے پانچ فلسطینی اسیران کو مختلف عرصے کے لیے قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت سے اسیر مومن مخلوف کو 34 ماہ قید اور 4 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 1100 ڈالر بنتی ہے۔

اسی طرح صہیونی عدالت نے محمد خضور کو آٹھ ماہ قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔

صہیونی عدالت کی طرف سے اسیر نبیل ایاد صوالحی کو 14 ماہ قید اور 4 ہزار شیکل جرمانہ، احمد محمد عرایشہ کو 14 ماہ قید اور 2 ہزار شیکل جرمانہ۔ حمزہ نمروطی کو سات ماہ قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عوفر عدالت نے 12 اسیران کی مدت حراست میں تین سے چھ ماہ کی توسیع کی۔ سزاؤم کی تجدید کا سامان کرنے والے ایک درجن اسیران انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گرفتاری کے وقت تین فلسطینیوں کو ہولناک تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی