چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: خود کش حملے میں حماس کمانڈر شہید، متعدد زخمی

جمعرات 17-اگست-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے مقام پر ایک مںحرف شخص کے خود کش حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا اہم کمانڈر نضال جمعہ الجعفر شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو علی الصباح مصر کی سرحد سے متصل علاقے رفح میں پیش آیا۔

طبی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ فکری طور مںحرف ایک شدت پسند نے القسام کے سیکیورٹی کے ایک دستے کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 28 سالہ نضال جمعہ الجعفری شہید اور متعدد مجاھدین زخمی ہو گئے۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الجعفری کی شہادت ایک سرپھرے شدت پسند کے خود حملے کے نتیجے میں ہوئی جس نے رفح کے علاقے میں حماس کے سیکیورٹی دستے کو نشانہ بنایا۔

ادھر فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ یہ خطرناک واقعہ جمعرات کو علی الصباح پیش آیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے مصر کی سرحد پر دو مشتبہ افراد کو شناخت کے لیے روکا۔ ان میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں خود کش بمبار ہلاک اور حماس کمانڈر شہید ہوگیا۔ دھماکے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں یوسف النجار اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی