جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی رکن پارلیمان کو انتظامی قید کی سزا

منگل 15-اگست-2017

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن اور فلسطینی سیاست دان محمد محمود حسن ابوطیر کو چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی عدالت نے 65 سالہ ابو طیر کو بغیر کسی الزام کے چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل کیا۔

خیال رہے کہ ابو طیر اپنی زندگی کا آدھا سے زاید عرصہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قیدی کے طور پرکاٹ چکےہیں۔ مختلف عرصے کے دوران انہوں نے مجموعی طورپر 34 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹی۔

مختصر لنک:

کاپی