چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج نے الخلیل میں 47 دونم فلسطینی اراضی غصب کرلی

پیر 14-اگست-2017

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے ’الظاھریہ‘ قصبے میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی 47 دونم اراضی غصب کرلی۔ مغصوبہ اراضی فوجی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الظاھریہ قصبے کے فلسطینی میئر رات الھوارین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز الظاھریہ چیک پوسٹ کے قریب فلسطینی شہریوں کی 47 دونم اور 261 مربع میٹر جگہ پرقبضہ کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی اراضی پر قبضہ اسرائیلی فوج کے ریجنل کمانڈر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

الھوارین نے بتایا کہ صہیونی فوج کی جانب سے قبضے میں لی گئی اراضی ابو علان نامی ایک فلسطینی شہری کی ملکیت ہے۔ متاثرہ خاندان نے اراضی پر قبضے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں فوجی مقاصد کے لیے فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے معمول کا حصہ ہیں۔ حال ہی میں اسرائیل کے نجی ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سنہ 1967ء کے بعد فوجی مقاصد کی آڑ میں قبضے میں لی گئی 78 فی صد اراضی فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 1967ء کےبعد صہیونی فوج نے 17 لاکھ 65 ہزار دونم فلسطینی اراضی فوجی مقاصد کےلیے استعمال نہیں کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی