جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا اور شمالی کوریا جنگ کے دھانے پر!

ہفتہ 12-اگست-2017

امریکا اور شمالی کوریا کی جانب سے ایک دوسرے کو سبق سکھانے کی دھمکیوں میں اضافے کے بعد دونوں ملک جنگ کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو میزائل تجربات جاری رکھنے پر سنگین نتایج کی دھمکیاں دی ہیں۔ ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میزائل تجربات جاری رکھ کر آگ سے کھیل رہا ہے۔ آئندہ میزائل تجربات پر پیانگ یانگ کو کڑی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ اور تباہی سے بچنے کے لیے اپنا رویہ تبدیل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو بہت ڈھیل دی جا چکی۔ کئی سال سے ہم اس کو خطرے کی طرف بڑھنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں مگر انہوں نے امریکی قوم اور دنیا کی دوسری اقوام کو سنگین خطرات سے دوچار کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور دوسرے حکومتی عہدیدار بھی شمالی کوریا کو بار بار سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ادھر شمالی کوریا نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے۔ پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ امریکا نے شمالی کوریا پر حملے کی حماقت کی تو پورے امریکا کو آگ کے سمندر میں غرق کردیں گے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ کر خطرناک لائن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اگر دونوں ملکوں نے اپنا جارحانہ رویہ تبدیل نہ کیا تو اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی