دوشنبه 12/می/2025

قریبی ساتھی کی نیتن یاھو کے خلاف گواہی، گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے

پیر 7-اگست-2017

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایک قریبی ساتھی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں وزیر اعظم کے خلاف گواہی دیں گے۔

آری ہیرو سابق چیف آف سٹاف ہیں اور وہ ان مقدمات میں سرکاری گواہ بن گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم  نیتن یاہو تین مرتبہ پولیس کی تفتیش کا سامنا کر چکے ہیں۔

چوتھی مرتبہ وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آری ہیرو کا پراسیکیوٹر کے ساتھ معاہدہ بدعنوانی سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت ہے۔ اس مقدمے کو اسرائیلی میڈیا میں روزانہ کی بنیادوں پر کوریج دی جاتی ہے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو پر الزام ہے کہ ان کے خاندان نے ایک امیر کاروباری شخص سے تحائف وصول کیے۔

دیگر مقدمات میں نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے حامی اخبارات میں ان کے حق میں کوریج دینے پر مفت تقسیم ہونے والے حریف اخبار کی اشاعت کو محدود کروایا۔

آری ہیرو نے وعدہ معاف گواہ بن کر اپنے سابق افسر کے حکم پر دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا اعتراف کر لیا۔

نیتن یاہو بدعنوانی کی تحقیقات کو ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین کی جانب سے سازش قرار دیتے رہے ہیں۔

ان کے فیس بک صفحے پر لگائی ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا ’ہم وزیرِ اعظم پر الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ حکومت کو تبدیل کرنے کے لیے مہم جاری ہے لیکن اس کا انجام ناکامی ہے۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے اور وہ یہ کہ کچھ بھی نہیں نکلا گا کیونکہ کچھ ہے ہی نہیں۔‘

اسرائیلی وزیراعظم پر عوامی پیسہ ضائع کرنے کا الزام بھی ہے جس میں برطانیہ کے ایک دورے کے دوران حسب ضرورت ذاتی بیڈ روم پر ایک لاکھ 27 ہزار ڈالر خرچ کرنا بھی شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی