چهارشنبه 30/آوریل/2025

’موساد‘ کے ایجنٹوں کو شخصی تحفظ فراہم کرنے کی تجویز

جمعہ 4-اگست-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پارلیمنٹ کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کو تجویز دی ہے کہ وہ خفیہ ادارے’موساد‘ کے ساتھ کام کرنے والے ایجنٹوں کی شںاخت مخفی رکھنے کے لیے قانون سازی کریں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے موساد کے ایجنٹوں کی ذاتی معلومات کے افشاء کو سنگین جرم سے تعبیر کیا ہے۔

عبرانی اخبار’معاریو‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے کنیسٹ کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’موساد‘ کے ایجنٹوں کی تفصیلات کے ساتھ خفیہ ادارے کے مراکز کے بارے میں معلومات کا افشاء روکنے کے لیے قانون سازی کریں۔ موساد کے ایجنٹوں اور ادارے کے خفیہ مراکز کے بارے میں تفصیلات کے افشاء کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق موساد کے ایجنٹوں کی ذاتی معلومات کا افشاء اور خفیہ ادارے کے مراکز کے بارے میں نشاندہی کرنا صیغہ راز میں رکھی جانے والی معلومات میں شامل کیا جائے۔ موساد کے ایجنٹ کی معلومات کا افشاء، ان کی گرفتاری اور دشمن کو حوالگی کو فوج داری نوعیت کا جرم قرار دیا جائے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم موساد کے ایجنٹوں کو شخصی تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی