فلسطین کےمقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی نوجوانوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام مسجد اقصیٰ کے قریب باب العامود کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ اس دوران مشتعل فلسطینی ھجوم نے اسرائیلی پولیس پارٹی پر پھتراؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے جھڑپیں معمول کی بات ہے۔ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کرتی ہے جس کے جواب میں فلسطینی نوجوان قابض فوج پر سنگ باری کرتے ہیں۔