فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں الخزاعہ کے قریب سے اسرائیلی فوج 50 میٹر اندر داخل ہوئی اور شہری تنصیبات پر گولہ باری کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے میں کھدائی بھی کی گی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج نے مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین نےبتایا کے اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے ابو ریدہ کے مقام پر بھاری میشنری کی مدد سے کھدائی بھی کی۔
خیال رہے کہ غزہ کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقے عموما صہیونی فوج کی فائرنگ اور دراندازی کا شکار رہتے ہیں۔ سنہ 2014ء کی جنگ کے بعد طے پائے جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض فوجی سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کبھی غزہ کے اندر داخل ہوجاتے ہیں اور کبھی فائرنگ کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔