چهارشنبه 30/آوریل/2025

’’حماس آزادی کی قومی تحریک ہے، روس اسے دہشت گردی نہیں سمجھتا‘‘

بدھ 2-اگست-2017

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] آزادی کی ایک قومی تحریک ہے، ماسکو اسے دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتا۔ اس امر کا اظہار ایران میں روس کے سفیر لے وان جاگاريان نے گزشتہ روز تہران میں میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد القدومی سے ایک ملاقات میں کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندہ تہران کے مطابق ملاقات میں روسی سفیر نےحماس کے رہنما سے باہمی دلچسپی کے امور  اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس، حماس کو تو قومی مزاحمتی تحریک سمجھتا ہے۔ ہم اسے فلسطینیوں کی سرکردہ نمائندہ تنظیم تسلیم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد القدومی نے روسی سفیر کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کے جاری مظالم  اور جرائم سے آگاہ کیا۔ اسرائیل کے ان جرائم کا ہدف فلسطینی عوام اور اس کے مقدس مقامات ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی