چین میں گولی کی طرح تیز سجھی جانے والی تیز رفتا ٹرین سروس چھ سال کے بعد ایک بار پھر شروع کردی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دارالحکومت بیجنگ سے شنگھائی شہر کے درمیان چلنے والی یہ ٹرین 350 کلو میٹر کی گھںٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ چھ سال قبل اس ٹرین کا تجرباتی سفر شروع ہوا تھا تب یہ تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی تھی۔
بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان سات سو کلو میٹر کا سفر دونوں طرف سے 4 گھنٹوں میں مکمل کرتی ہے۔
قبل ازیں چین نے بیجنگ اور ٹیانگین شہروں کے درمیان 2008ء میں ٹرین سروس شروع کی تھی۔ سنہ 2011ء میں ہونے والے ایک حادثے کے بعد اس کی رفتار کم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
چین میں دنیا کی سب سے طویل ریلوے لائن موجود ہے جس کی لمبائی 35 ہزارکلو میٹرہے۔
رواں سال چین نے ریلوے کے شعبے میں 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ یہ رقم سالانہ 1.9 فی صد مقررہ بجٹ سے زیادہ ہے۔
چین کی ریلوے لائنیں بچھانے والی کمپنی نے 27 پروجیکٹس پر کام شروع کر رکھا ہے۔