فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کا شکار سابق اسیران اور ان کے اہل خانہ کا اپنے حقوق کے حصول کے لیے دھرنا آج 43 روز میں جاری ہے۔ احتجاج کرنے والے سابق اسیران اور ان کے اقارب کا کہنا ہے کہ وہ سلب شدہ حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل سابق اسیران اور ان کے اقارب نے فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج دھرنا دیا تھا۔ یہ دھرنا آج بھی جاری ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے تین ماہ پہلے یک حکم نامے میں غزہ اور غرب اردن سے تعلق رکھنےوالے 270 سابق اسیران کی مالیاتی مراعات ختم کردی تھیں جس کے خلاف انہوں نے احتجاجی دھرنا شروع کردیا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے متعدد بار سابق اسیران کا احتجاجی دھرنا منشتر کرنے کے لیے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا مگر سابق اسیران نے عباس ملیشیا کے تشدد کے باوجود احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔