چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کا تشدد، 22 زخمی

اتوار 30-جولائی-2017

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں العزریہ قصبے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران وحشیانہ تشدد کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین بچوں سمیت 22 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین کےرضاکاروں کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے العزیریہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ جس کے نتیجےمیں 19 فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر لاٹھی چارج اور دھاتی گولیوں سے بھی تشدد کیا جس کے نتیجے میں 13 اور 7 سال کے دو بچوں سمیت تین بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تینوں بچے دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے ایک مقامی سماجی کارکن رامی الفاخوری کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی