چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس کی دہشت گردی میں شہید فلسطینی سپرد خاک

اتوار 30-جولائی-2017

فلسطین کے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے شہر یافا میں گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی وحشیانہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان مہدی جمال السعدی کو آج سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید 22 مہدی السعدی کو ہفتے کے روز اسرائیلی پولیس نے گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان مہدی السعدی کو آج ہزاروں سوگواروں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ یافا میں شہید کے نماز جنازہ کے جلوس میں ہزارں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ شرکاء جنازہ نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرےبازی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کی یافا میں شہید فلسطینی سعدی کی نماز جنازہ کے جلوس پر اسرائیلی پولیس نے دھاوا بول دیا اوز جنازے کے شرکاء پر تشدد کے بعد 8 فلسطینیوں  کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں نے شہید فلسطینی کو سپرد خاک کرنے کے بعد جنازے کے شرکاء نے پولیس کےخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سڑکیں باک کیں اور گاڑیوں کو نذرآتش کرنا شروع کیا جس کے بعد پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔

مختصر لنک:

کاپی