چهارشنبه 30/آوریل/2025

ناجائز تسلط کے خاتمےتک اسرائیل پرحملے جاری رکھیں گے:القسام

ہفتہ 29-جولائی-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ ارض فلسطین پرصہیونی ریاست کے ناجائز تسلط کے خاتمے تک اسرائیل پرحملے جاری رکھیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ 3D ویڈیو فوٹیج اور بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بہادرمجاھدین دشمن کے خلاف بھرپور وار کرنے کی صلاحیت رکھتے  ہیں۔

فوٹیج میں سنہ2014ء کو ناحل عوز فوجی کیمپ کے قریب کی گئی ایک مزاحمتی کارروائی کے ویڈیو گرافک مظاہر دکھائے گئے ہیں۔ اس فوٹیج میں اسرائیلی فوجی کیمپ کے قریب 9 جنگجو مجاھدین کو دکھایاگیا جس میں انہوں نے دشمن پر کاری وار کرتے ہوئے 10 دشمن فوجیوں کو ہلاک اور  متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ بریگیڈ کے طاقتور کیمروں نے اسرائیلی فوج کے خلاف کی گئی کارروائی محفوظ کرلی تھی۔ اس میں اسرائیلی فوجیوں کو حملے کے بعد واویلا کرتے سنا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ناحل عوز کے مقام پر سنہ 2014ء کو کی گئی اس کارروائی کو الموز قتل عام قرار دیا تھا اور اس میں فوج کی غلط جنگی حکمت عملی کا اعتراف کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی