جمعه 15/نوامبر/2024

الا قصیٰ کی کوریج، نیتن یاھو کی الجزیرہ کا دفتر بند کرنے کی دھمکی

جمعہ 28-جولائی-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم قطرکے مقبول ٹیلی ویژن الجزیرہ کا دفتر بند کرنے  کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر الجزیرہ کے دفاترکو سیل اور اس کے عملے کو ملک سے بے دخل کیاجائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نتین یاھو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں لکھا کہ الاقصیٰ کو غیرمعمولی کوریج دینے پروہ کسی بھی وقت الجزیرہ ٹی وی کا القدس میں دفتر بند کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔

قبل ازیں عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ 12 جون کو نیتن یاھو نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران بھجی قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کا دفتر بند کرنے پر مشاورت کی تھی تاہم بعد ازاں اس فیصلے کو موخر کردیا گیا تھا۔

نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی نے مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پر اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرانے اور حرم قدسی میں کشیدگی کے معاملے کو اسرائیل کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پرپیش کرنے کی کوشش کی ہے جس پر اسے بند کیا جاسکتا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق گذشتہ  ماہ کابینہ کے اجلاس میں بھی الجزیرہ ٹی وی کے دفتر کی ممکنہ بندش پربات چیت کی گئی تھی۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات، داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ اور سیکیورٹی حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی  تھی جسے مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں قائم الجزیرہ کے دفاتر کو بند کرنے یا نہ کرنے کا اختیارسونپا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی