امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ کے 10 ملکوں سے آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لانے پرعاید کردہ پابندی ختم کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سےدیگر دس ملکوں کے ہوائی اڈوں کے ساتھ سعودی عرب کے شہر ریاض میں قائم شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے والی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے پر عاید کردہ پابندی ختم کردی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی وزارت داخلہ نے مارچ میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے ملکوں سے آنے والی پروازوں میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی عاید کردی تھی۔
پابندی سے متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، سعودی عرب، اردن، کویت، مصر اور مراکش سے آنے والے مسافروں کو لیپ ٹاپ ساتھ نہ ہونے کی بناء پر مشکلات کا سامنا تھا۔
اب بھی کئی مسلمان ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی برقرار ہے۔ ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں۔