چهارشنبه 30/آوریل/2025

’محمود عباس کا اسرائیل سے رابطے ختم کرنے کا اعلان محض ڈھونگ‘

ہفتہ 22-جولائی-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرنے کے اعلان کو محض ڈھونگ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہ ظاہر صدر عباس نے یہ تاثر دیا ہے کہ انہوں نے مسجد اقصیٰ کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل سے رابطے ختم کیے ہیں، مگر حماس ان کے اس بیان اور دعوے کو اس وقت تک بے معنی سمجتھی ہے جب تک اسرائیل کے ساتھ جاری فوجی تعاون ختم اور غزہ کی پٹی پرعاید کردہ پابندیاں اٹھائی نہیں جاتیں۔

ترجمان نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیلی جرائم کے خلاف مزاحمت کی مکمل آزادی فراہم کریں، اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کردیں۔

کیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی صدر نے اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی نمازیوں پر تشدد اور مسجد اقصیٰ میں عبادت پر پابندی کے بعد صہیونی ریاست کے ساتھ رابطے برقراررکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے یہ اعلان فلسطین میں یوم الغضب کے موقع پر کیا جب پورے فلسطین میں لاکھوں شہری اسرائیلی پابندیں کے خلاف بہ طور احتجاج سڑکوں پر تھے۔ اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور 450 زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی