اردن کے ایک سرکردہ مذہبی رہ نما الشیخ علامہ محمد ابراہیم شقرہ المعروف ابو مالک گذشتہ روز 83 سال کی عمر میں عمان میں انتقال کرگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے علامہ ابو مالک کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی، قومی اور ملی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ علامہ ابراہیم شقرہ المعروف ابو مالک نے پوری زندگی دعوت دین کی اشاعت وتبلیغ، مسلم امہ کے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کی خدمت میں گذاری۔ ان کا خلا تا دیر پرنہیں کیا جاسکے گا۔ الشیخ ابو مالک کی وفات سے مسلم امہ ایک جہاں دیدہ اور مخلص مذہبی رہ نما سے محروم ہوگئی۔
حماس نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کے ساتھ ان کے پسماندگان، اہل خانہ، دوستوں اور شاگردوں کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔