دنیا بھر میں معاشی مسائل سے دوچار تارکین وطن کے لیے ایک اچھی خبر بھی آئی ہے۔ وہ یہ کہ ملائیشیا کے تین شہروں کو تارکین وطن کی جنت کہا جاتا ہے۔ ملائیشیا کے یہ تینوں شہر طعام اور قیام کے اعتبار سے دنیا کے سستے ترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔
معاشی اعتبار سے سستے یا مہنگے شہروں کی تفصیلات جمع کرنے والی تنظیم ’ای سی اے‘ نے حال ہی میں تارکین وطن کے لیے سستے ترین شہروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ملائیشیا کے شہروں کولالمپور، جارج ٹاؤن اور جوہر پارو کو سستے ترین شہرقرار دیا گیا ہے۔
سہولیات کے اعتبار سے کولالمپور کو ایشیا کا 53 واں اور دنیا کا 212 واں شہر قرار دیا گیا۔
تارکین وطن کے لیے سہولیات کے اعتبار سے کیے گئے سروے میں اشیاء خورد نوش اور اشیاء صرف کی قیمتوں، سروسز، بنیادی ڈھانچے، ملبوسات، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کا تقابل کیا گیا ہے۔ اس میں کرائے پر رہائش کے حصول، گاڑیوں اور تعلیمی ٹیکس کو شامل نہیں کیا گیا۔
کولالمپور کے بعد جارج ٹاؤن 245 واں اور جوہور پارو 250 واں سستا شہر ہے۔ ملائیشیا کے ان تینوں شہروں کے سستا ہونے کی ایک وجہ مقامی کرنسی کے امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم قیمت بھی ہے۔