شنبه 16/نوامبر/2024

موبائل فون راستہ بھٹکانے کا موجب بن سکتا ہے!

جمعہ 14-جولائی-2017

راستہ چلتے ہوئے بالخصوص گاڑی چلانے والے افراد کو موبائل فون کے استعمال سے اجتناب برتنے کی تاکید کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے افراد کو بھی خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ راہ چلتے ہوئے موبائل فون پر پیغامات لکھنے یا موصولہ پیغامات پڑھنے سے گریز کریں ورنہ وہ چلتے چلتے اپنا  راستہ بھٹک سکتے ہیں۔

موبائل پیغامات میں منہمک رہنے کے اثرات ونتائج سے متعلق نئی تحقیق جرمنی کی انجیلا روسکن اور اسیکس کی جانب سے کی گئی جسے سائنسی جریدہ ’پلس ون‘ میں شائع کیا گیا۔

تحقیقی مطالعے میں 21 مختلف افراد کو شامل کیا گیا جن سے 5.6 میٹر کی جگہ طے کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ ان میں سے بعض کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ بعض کے راستے میں کوئی بکس وغیرہ رکھا گیا۔

اس دوران ان اکیس افراد سے تین بار بغیر موبائل کے طے کردہ مسافت عبور کرنے کو کہا گیا۔ اس کے بعد انہیں موبائل پیغامات لکھتے پڑھتے ہوئے مذکورہ مسافت عبور کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پرانہوں نے بارہ مرتبہ مسافت عبور کی۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق موبائل پیغامات میں مصروف افراد پانچ اعشاریہ چھ میٹر کی جگہ موبائل کے بغیرعبور کرنے کی نسبت 118 فی صد تاخیر سے پہنچے۔ موبایل پیغامات میں مصروف افراد راستے پرتوجہ نہ دینے کے باعث ادھر ادھر بھی بھٹکتے رہے۔ سامان کے ساتھ چلنے والے 60 فی صد تاخیر سے اور 91 فی صد زیادہ طویل مدت سے پہنچے۔

خیال رہے کہ راہ چلتے ہوئے موبائل پیغامات میں مصروف ہونے کے باعث گرنے یا حادثات سے دوچار ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف 2010ء میں امریکا میں 1500 افراد پیدل چلتے ہوئے محض اس لیے حادثات کا شکار ہوئے کہ وہ موبائل پر پیغامات لکھنے یا پڑھنے میں مصروف تھے۔

مختصر لنک:

کاپی