چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل فلسطینی زمین پر آبادکاری نہیں روکے گا: نیتن یاہو

جمعرات 13-جولائی-2017

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام آہستہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق عبرانی اور عربی چینلز کی جانب سے ان رپورٹس کی تردید کی جن میں امریکا کے نمائندہ خصوصی جیسن گرین بلیٹ اور فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداران کے درمیان نئے مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں تعمیرات کو آہستہ کرنے کی یقین دہانی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسیطنی اتھارٹی اور اسرائیلی حکومتوں کو رام کر کے مذاکراتی عمل کی بحالی کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے امریکی انتظامیہ کو کوئی گارنٹی نہیں دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی