چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید

بدھ 12-جولائی-2017

قابض اسرائیلی فوج نے جنین اور اس کے مہاجر کیمپ پر دھاوا بول کر فلسطینیوں نوجوانوں کے ساتھ پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع کردیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کا ایک بڑا گروپ جنین اور اس کے مہاجر کیمپ میں داخل ہوگیا اور اس نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

اس دوران فلسطینی نوجوانوں کے اشتعال میں آجانے کی وجہ سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں کا جانی نقصان ہوا۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ سعد صلاح اور 17 اوس سلامہ کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج نے برکین، قبطیہ کے قصبات پر دھاوا بول دیا اور وہاں سے ایک وکیل سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی