جمعه 15/نوامبر/2024

حماس قومی مفاہمت کے لئے اہم اقدام اٹھانے کو تیار ہے: اسماعیل ھنیہ

بدھ 12-جولائی-2017

حماس کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ غزہ مغربی کنارے سے کبھی علیحدہ نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اپنی تحریک کی جانب سے قومی مفاہمت کی بحالی کے لئے اہم اقدام اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے یہ بیان غزہ کی یونیورسٹی آف فلسطین کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

حماس رہنما نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فلسطینی مفاہمت کو مکمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ھنیہ کا مزید کہنا تھا کہ "خطے کی تمام اضطراب کے دوران مسئلہ فلسطین فلسطینی قوم کے لئے ایک قطب نما کی حیثیت رکھتا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک علاقائی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی