مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینی کسانوں نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کھیتوں تک جانے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجی ریلی منعقد کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق دیر الغصون، عتیل اور الجروشیہ کے کسانوں نے دیوار فاصل کے فوجی گیٹ کے قریب جمع ہو کر اسرائیلی رکاوٹوں کے خلاف احتجاج کے لئے جمع ہوگئے تھے۔
کسانوں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے روز مرہ کی آمد ورفت پر عاید پابندیوں اور درجنوں کسانوں کو کھیتوں میں کام کرنے کے لئے انٹری پاس نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔
ایک مقامی کسان کے مطابق 400 سے زیادہ کسانوں کو ایک وقت میں اپنے کھیتوں پر کام کرنے کے لئے اسرائیلی پاس دئیے جاتے تھے مگر اب صرف 30 کسانوں کو یہ سہولت حاصل ہے۔