اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کی تقوع میونسپلٹی میں ایک فلسطینی کار سوار نے اسرائیلی فوجی کو کار تلے کچل کر زخمی کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق زخمی فوجی کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جبکہ کار سوار فلسطینی نوجوان شدید زخمی بتایا جاتا ہے۔
ادھر فسلطینی وزارت صحت نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ چوکی پر موجود اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔
مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔