جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی دبائو کے باوجود، لندن میں فلسطینی ایکسپو کا شاندار افتتاح

اتوار 9-جولائی-2017

یورپ میں فلسطینی ثقافت کے حوالے سے منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا ایونٹ اسرائیل نواز لابیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود لندن میں کامیابی سے شروع ہوگیا ہے۔

 قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کے مطابق فلسطینی ایکسپو میں فلسطینی ثقافت، تاریخ اور کھانوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور اس میں ہفتے اور اتوار کے روز دس ہزار سے زیادہ افراد کے آنے کی توقع ہے۔

برطانوی حکومت کو اسرائیل نواز گروپوں کی جانب سے شدید دبائو میں لایا جارہا تھا جس کی وجہ سے اس تقریب کی اجازت نہ ملنے کا خدشہ موجود تھا۔

حکومتی عہدیداران نے ایونٹ کے منتظمین "دوستانِ اقصیٰ” نامی گروپ کی جانب سے قانونی کارروائی کی دھمکی کے بعد تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

اس تقریب کے دوران، آرٹ گیلریز، فلسطینی اہم مقامات کے ڈیجیٹل ٹور اور فلسطینی کھانوں کے اسٹال شامل ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی