جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی پٹی پر بری حملے کی تیاری؟ اسرائیلی فوج کی مشقیں مکمل

ہفتہ 8-جولائی-2017

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر قبضے کے تناظر میں مشقیں مکمل کرلی ہیں۔ یہ پہلا موقع پر جب صہیونی فوج نے غزہ پرحملے اور علاقے پر دوبارہ قبضے کے انداز میں مشقیں شروع کی ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج کے چھاتہ بردار بریگیڈ اور پیادہ فورس نے وادی گولان میں ایک ہفتے تک مشقیں جاری رکھیں۔ ان مشقوں میں فوج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے اور علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے کی تربیت دی گئی

فوجی مشقون میں آرٹلری، توپ خانے، انجینیرنگ، فضائیہ اور ’عوکٹز‘ یونٹ کے دستوں حصہ لیا۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے جنوبی ریجن کی تمام بٹالینز کو غزہ کی پٹی پرقبضے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

جنگی مشقوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے صہیونی آرمی چیف جنرل گیبی آئزنکوت نے کہا کہ گذشتہ ایک عشرے کے دوران ایک تین بڑی اور ایک چھوٹی جنگ کا غزہ کی پٹی کے خلاف تجربہ کرچکے ہیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ ان معرکوں میں کتنی پیچیدگیاں ہیں۔ ہمیں دشمن کو سپرپرائز دینے اور طاقت کا آخری حد تک استعمال کرنے اور کم سے کم وقت میں اہداف کےحصول کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اسرائیلی فوج نے یہ جنگی مشقیں ایک ایسے وقت میں کی ہیں جب عالمی سطح پرماہرین یہ کہنے لگے کہ اسرائیل اور غزہ ایک بار پھر جنگ کی طرف بڑھ رہےہیں۔

روسی تجزیہ نگار انڈرے اونٹیکوف نے اپنے ایک تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورت حال سے لگتا ہے کہ اسرائیل اور غزہ باہمی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فاضل تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اسرائیل خود کو غزہ کی پٹی پر حملے کے لیے تیار کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی