پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، قابض فوج اور شہریوں میں جھڑپیں

بدھ 5-جولائی-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رہا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق بدھ کو شمالی بیت المقدس میں قلندیا کے مقام پر سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ اس دوران قابض فوج نے چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں قلندیا پناہ گزین کیمپ میں تصادم ہوا۔ فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور کئی گھنٹے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔
مرکزکے نامہ نگار کے قلندیا پناہ گزین کے مکینوں کے حوالے سے بتایا کہ قابج فوج نے کیمپ میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت  درجنوں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی طرف سے شہریوں کو زدو کوب کیے جانے کے خلاف شہری مشتعل ہوگئے اور وہ قابض فوج کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کومنتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

قلندیا پناہ گزین کیمپ سے تازہ کارروائی کے دوران  چار شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت محمود نائف عبدالرحمان، ابراہیم الکسبہ، لیث شعبان اور محمود مطیر کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ صہوینی فوج نے نابلس میں ایک ڈسپنسری پر چھاپہ مارا اور اسحاق درویش القنہ اور محمود عطاعویص کو حراست میں لے لیا۔
قبل ازیں دو فلسطینی نوجوانوں ایمن خالد ذیاب اور اسلام منصور کو  کفر قلیل سے حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت دونوں نوجوانوں پر قابض فوج نے تشدد کیا۔
مغربی نابلس کے بیت ایبا قصبے سے 19 سالہ محمود نعیم السرکجی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی