شنبه 16/نوامبر/2024

اسیر بھوک ہڑتالی رہ نما کے ساتھ حماس کے 30 قیدیوں کی بھوک ہڑتال

پیر 3-جولائی-2017

اسرائیل کی جزیرہ نما النقب کی جیل میں پابند سلاسل  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 30 اسیر کارکنوں نے جماعت کے ایک رہ نما کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شعبہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’جزیرہ نما النقب‘ جیل میں قید  حماس کے 30 اسیران نے گذشتہ روز جماعت کے رہ نما منتصر شدید کی ’مجد‘ جیل منتقلی اور ان کے بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد بھوک ہڑتال شروع کی۔

خیال رہے کہ منتصر شدید کو اسرائیلی فوج نے دو روز قبل النقب جیل سے مجد نامی قید خانے منتقل کردیا تھا جس کے خلاف انہوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ گذشتہ روز النقب جیل میں قید حماس کے تیس ارکان نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق حماس کے اسیر کارکنوں کی طرف سے بھوک ہڑتال شروع کئے جانے کے بعد النقب جیل میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے جیل پر دھاوا بولا  اور بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کو زدو کوب کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی