فلسطین کے ایک جواں سال انجینیر سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے مغربی قصبے الیامون کے رہائشی 28 سالہ عبداللہ خضر محمد عباھرہ سعودی عرب میں ٹریفک کے المناک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
حادثے میں فوت ہونے والے انجینیر کے اقارب نے بتایا کہ محمد عباھرہ سعودی عرب میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد انجینیرنگ کے شعبے میں کام کررہے تھے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں سر فہرست ہے۔ سعودیہ میں تیز رفتاری حادثات اور ہلاکتوں کا سب سے بڑا سبب بتائی جاتی ہے۔