جمعه 15/نوامبر/2024

خبردار! اسمارٹ فون یادشت کو متاثر کرسکتا ہے

ہفتہ 1-جولائی-2017

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب نے دنیا بھر میں اسمارٹ فون کے جنون میں بے تحاشا اضافہ کیا ہے۔ مگر ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون کا غیرضروری اور بے ہنگم استعمال صارف کی قوت یاداشت اور حافظہ کو کمزور کرسکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی ریاست ٹکساس کے اوسٹن شہر میں قائم ٹیکساس یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کا بے طرح استعمال صارف کی یاداشت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا اسمارٹ فون کے ذریعے سوشل میڈیا، اسنیپ چیٹ اور دیگر ٹولز کا استعمال اور گیمیں کھیلنے سے صارف کی ذہنی صلاحیت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقی رپورٹ کی تیاری میں 700 اسمارٹ فون صارفین کی متنوع سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق سے پتا چلا کہ اسمارٹ فون کا اندھا دھند استعمال کرنے والے صارفین کا حافظہ ان صارفین کی نسبت کم زور ہے جو اسمارٹ فون کا کم سے کم استعمال کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی